بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر الیاس بلوچ جبری لاپتہ

265

پاکستانی فورسز نے بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل کو گذشتہ رات جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے بی ایم سی سمیت مختلف مقامات پر ہاسٹلز میں چھاپے مارے، اس دوران رہائش پذیر طلبہ کو ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ڈاکٹر کالونی سے بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے وائس پرنسپل و معروف سائکٹرسٹ ڈاکٹر الیاس بلوچ کو بھی فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقل کردیا ہے۔

ڈاکٹر الیاس کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے گذشتہ شب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء بیبرگ بلوچ اور ان کے بھائی حمل بلوچ کو بھی ان کے رہائش گاہ سے جبری پر لاپتہ کیا گیا۔

ادھر سے مستونگ سے چار افراد کو گھروں پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے آج دوپہر تین بجے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی۔