بولان: بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری، متعدد مقامات پر بمباری کی اطلاعات

1701

بلوچستان کے علاقے بولان میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس وقت بولان کے علاقے کھمبڑی، ریکمی، کیرتہ اور گردنواح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن پاکستانی فورسز عام آبادیوں کو نشانہ رہے ہیں، متعدد مقامات پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور بمباری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آپریشن میں جنگی ہیلی کاپٹروں سمیت بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستے حصے لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے اس کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔

ہائی جیک کے دوران بی ایل اے نے تمام عام سویلین کو چھوڑ دیا اور ریل میں سوار 214 پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا تھا۔

بی ایل اے نے یرغمالیوں کی رہائی کو قیدیوں کے تبادلے سے منسوب کیا تھا اور بی ایل اے نے پاکستانی فورسز کو 48 گھنٹے کی الٹی میٹم دیا تھا جبکہ اس دوران پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا اور بی ایل اے نے تمام یرغمالیوں کو ہلاک کردیا۔