بلیدہ سے لاش برآمد

318

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ بٹ میں گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد کی گئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز فورس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں غیر شناخت یافتہ اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی انسانی حقوق کے لیے سنگین مسئلہ بن چکا ہے، مگر حکومتی اداروں کی جانب سے کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔