بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء بیبرگ بلوچ اور بھائی جبری لاپتہ

193

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن بیبرگ زہری اور ان کے بھائی حمل بلوچ کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

بی وائی سی نے مرکزی کمیٹی کے رکن بیبرگ زہری اور ان کے بھائی ڈاکٹر حمل بلوچ کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کی ہے۔

بی وائی سی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 20 مارچ کی صبح تقریباً 5:30 بجے، ریاستی فورسز کے اہلکاروں نے، بشمول نام نہاد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)، کوئٹہ میں بیبرگ زہری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں اور ان کے بھائی کو زبردستی حراست میں لے لیا۔ جبر کی اس صریح کارروائی میں پی ایچ ڈی ہولڈر ڈاکٹر حمل بلوچ کو بھی اغوا کر لیا گیا جس کا مقصد بلوچوں کی آواز کو خاموش کرنا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی وائی سی واضح طور پر ان غیر قانونی اغوا کی مذمت کرتی ہے اور دونوں افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔