بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ دھماکے کی ویڈیو جاری کردی

213

بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل میڈیا ہکّل نے کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر جمعہ کے روز ہونے والے آئی ای ڈی حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے فورسز کے مذکورہ گاڑی پر نظر رکھ کر ویڈیو بنارہے ہیں جبکہ بعد ازاں مذکورہ گاڑی پر دھماکے کو دکھایا گیا ہے۔

مزید برآں ویڈیو میں دھماکے کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز کوئٹہ شہر میں جان محمد روڈ پر پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک صوبیدار سمیت آٹھ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

زور دار دھماکے سے مذکورہ علاقہ لرز اٹھا تھا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں پاکستان فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور صوبیدار سمیت پانچ اہلکار شدید زخمی ہوئیں۔

یہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب تین روز قبل ہی قلات کے تحصیل منگچر شہر میں سیندک پروجیکٹ کے رسد گاڑیوں کے قافلے ایک شدید نوعیت کے حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مذکورہ حملے میں قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر دو گاڑیوں کو گھات لگائے مسلح حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا۔