بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی حملے کی ویڈیو جاری کردی

939

بلوچ لبریشن آرمی نے آج نوشکی میں پاکستانی فوجیوں کو لے جانے والی بسوں پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو یا دو سے زیادہ بسیں سڑک پر سفر کر رہی ہیں جب کہ ایک بس کو ایک خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اس دوران بلوچ لبریشن آرمی کے متعدد ارکان قریب سے پورے واقعے کی فلم بندی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور ویڈیو میں کچھ دیر بعد ایک تصویر ظاہر ہوتی ہے جس میں ایک جنگجو “اے کے 47” پکڑے ہوئے ایک پاکستانی فوجی کی لاش کے پاس کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح نوشکی کے قریب پاکستانی فورسز اہلکاروں کو لے جانے والی دو بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانی حکام کے مطابق حملے کا ہدف پاکستانی فوجی تھے۔

بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ان کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ یونٹ اور خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے انجام دیا۔

بی ایل اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کے فوراً بعد بی ایل اے فتح اسکواڈ نے پیش قدمی کی اور دوسری بس کو مکمل طور پر گھیر لیا اور اس میں موجود تمام فوجی اہلکاروں کو ایک ایک کر کے ہلاک کردیا۔

تنظیم کے مطابق نوشکی حملے میں مجموعی طور پر 90 پاکستانی اہلکار مارے گئے ہیں۔