بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قلات میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ویڈیو فوٹیج اپنے آفیشل چینل ہکل پر جاری کردی ہے۔
بی ایل اے نے آج قلات کے قریب پاکستانی فوج پر حملے کی ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں تنظیم نے پاکستانی فورسز کے چار فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور چھ کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
جاری کردہ ویڈیو کے آغاز میں ہلاک شدہ پاکستانی فوجی اہلکار کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہے جبکہ دیگر مناظر میں بی ایل اے کے متعدد جنگجو بھاری ہتھیاروں کے ساتھ موٹرسائیکلوں پر گشت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ضبط کیے گئے اسلحے جن میں AK47 مشین گن سمیت دیگر ہتھیار اور سامان شامل ہیں۔
بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے مذکورہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرمچاروں کے حملے میں بھاگنے کی کوشش میں قابض پاکستانی فوج کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے، بزدل فوج کے اہلکار اپنے ہلاک اہلکاروں کر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوجی اہلکاروں کو سرمچاروں نے اس وقت حملہ کرکے نقصانات سے دوچار کیا جب وہ وہ ہربوئی و گردنواح کے علاقوں میں جارحیت میں مصروف تھے، حملے کے باعث دشمن فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بی ایل اے اکثر اوقات اپنے حملوں کی ویڈیو فوٹیجز اپنے آفیشل چینل ہکل پر جاری کرتی ہے، تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے اہلکاروں کی ہلاکت سمیت واقعے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔