بلوچ لاپتہ افراد کی بہادر خواتین نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری دنیا میں ظلم کے خلاف کھڑی ہیں – ماہ رنگ بلوچ

118

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کہا ہے آج دنیا بھر کی ان خواتین کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہوں جو ظلم کے خلاف لڑ رہی ہیں اور انصاف، شناخت، وقار اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں — امن سے رہنے، بلا خوف بولنے اور ان کے ساتھ مساوی سلوک کرنے کی آزادی۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے لے کر دنیا کے کونے کونے تک ہماری آوازوں کو خاموش اور ہماری جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ بلوچ خواتین ظلم کے خلاف اٹھتی رہیں گی۔ بلوچ لاپتہ افراد کی بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بیویاں جبری گمشدگیوں، حراستی قتل اور عزت کے ساتھ جینے کے حق کے خلاف جنگ میں بے خوف قیادت کر رہی ہیں، نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری دنیا میں۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ بلوچ خواتین کا غیر متزلزل عزم ایک دن ہر جگہ جبری گمشدگیوں کے خاتمے میں مدد کرے گا اور انصاف ملنے تک پیچھے نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ آئیے اسے ذہن میں رکھیں کہ 8 مارچ صرف ایک دن نہیں، یہ جہدوجہد کا دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ بلوچ خواتین انصاف کے حصول میں کامیابی حاصل کریں گی۔ میں دنیا بھر کے تمام انسان دوست اور حق و انصاف کے علمبرداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ظلم اور جبر کے خلاف ان کی لڑائی میں ان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں تمام خواتین کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں، خاص طور پر طاقتور اور نڈر بلوچ خواتین، جن کے عزم اور حوصلے سے آزادی کی راہ روشن ہوتی ہے۔