انسانی حقوق کی علمبردار بلوچ رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نوبل امن انعام کے لئے نامزد کی گئی ہیں، اس اعزاز کے لئے دنیا بھر سے 338 نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں 244 شخصیات اور 94 ادارے شامل ہیں ـ
بلوچ صحافی کِیّا بلوچ کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے خلاف شان دار جدوجہد کی وجہ سے نام زد کیا گیا ہے ـ۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ماہ رانگ بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کرتے ہوئے، بلوچ حقوق کیلئے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں ان کی قیادت میں متعدد مظاہرے اور لانگ مارچ کیے گئے، جنہوں نے عالمی سطح پر بلوچ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔
اس سے قبل انہیں بی بی سی نے دنیا کی سو با اثر خواتین سمیت عالمی میگزین ٹائمز کی جانب سے انھیں 100 نئے ابھرتے ہوئے رہنماؤں کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں انھیں نیویارک میں ٹائمز میگزین کی تقریب میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے روک دیا تھا۔