بلوچ خواتین کے خلاف ریاستی تشدد ، سرداراختر مینگل کی لانگ مارچ کا اعلان بروقت ہے۔ میر عبدالنبی بنگلزئی

838

بزرگ بلوچ رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمائوں، بلوچ خواتین ،مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کے خلاف ریاستی تشدد اورگرفتاریوں کے خلاف سرداراختر جان مینگل کی لانگ مارچ کا اعلان بروقت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی ظلم وجبرکے خلاف بی وائی سی کی حمایت میں ان کا یہ فیصلہ نہایت دانشمندانہ اور بروقت ہے۔تمام بلوچ تنظیموں اور بلوچ قبائلی عمائدین سے درخواست ہے کہ وقت ضائع کیے بغیر اس مذاحمت اور جدوجہد کا حصہ بنیں۔