بلوچستان کا رہائشی سندھ سے جبری لاپتہ

80

بلوچ افراد کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ، مزید ایک بلوچ لاپتہ ۔

تفصیلات کے مطابق مچھ بولان کا رہائشی داود ساتکزئی ولد محمد خیر ساتکزئی جو بنیادی ڈگاری کا رہائشی اور پیشے سے ڈرائیور ہے۔ انہیں کل 3 مارچ کو لاپتہ کیا گیا ۔

لواحقین کے مطابق مذکورہ شخص کوئلہ لوڈ کرکے اپنی گاڑی میں پنجاب جارہا تھا کہ صبح کے 6 بجے کے قریب جیک آباد سے انکے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا۔

مذکورہ افراد کی شناخت سادہ لباس میں ملبوس اور پولیس اہلکاروں سے ہوئ ، جنہوں نے داؤد ساتکزئی کو جبری لاپتہ کیا۔

بعد ازاں اہلخانہ اور ٹرانسپورٹ مالکان نے جیک آباد میں متعلقہ پولیس تھانہ اور قربی تمام تھانوں مے داود ساتکزئی کو تلاش کیا مگر کئی پر بھی اسکا پتہ نہیں چل سکا۔

متاثرہ اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ داود ساتکزئی کو منظرعام پر لایا جائے۔ انہیں انہیں اپنے بیٹے کے زندگی کے بارے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔