بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ، خضدار اور پنجگور میں تین مختلف نوعیت کے حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کیچی بیگ تھانے کو نامعلوم افراد نے گذشتہ شب دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہےجو زور دار دھماکے سے زور دار دھماکے پھٹ گیا۔
دھماکے کے باعث تھانے کے اندر کھڑی گاڑیوں نے آگ پکڑ لی تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب خضدار سنی کے مقام پر کل رات کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے متعدد گاڑیاں اور مشینری کو نامعلوم افراد نے حملے کے بعد آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے وہاں موجود عملے کی پروفائلنگ بھی کی اور جانے سے قبل پیٹرول چھڑک کر متعدد گاڑیوں اور تعمیراتی مشینری کو آگ لگادی۔
ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ سی پیک روڑ این 85 پر واقع کسٹم چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کسٹم اہلکاروں کو یرغمال بناکر ملازمین کے شناختی کارڈ چیک کئے اور کمروں میں موجود بکسوں کے تالے تھوڑے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں اسلحہ ضبط کیا تاہم واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔