بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔سمی بلوچ

1

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنماء سمی دین بلوچ کی بلوچستان بار کونسل میں آمد، بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ، ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ سے آفیس میں ملاقات اور بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون بلوچ لاپتہ افراد کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

سمی دین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو لاپتہ کیے گئے کئی سال گزر گئے ہیں جسے تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا وہ کس حالت میں ہیں زندہ ہیں یا نہیں ہمیں بتایا جائے بلوچستان کے مائیں بہنیں اپنی پیاروں کے انتظار میں روزانہ جیتے اور مرتے ہیں اگر ان کا کوئی جرم ہے عدالتوں میں پیش کریں ۔

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چئیرمین ایگزیکٹوو کمیٹی نے یقین دلایا کہ بلوچستان بار کونسل کسی بھی شہری کے ماورائے آئین و قانون قتل اور گمشدگی کے خلاف آواز بلند کریگی۔