بلوچستان میں حکومت کی نہیں، بشیر زیب اور اللہ نذر کی رٹ ہیں ۔ رکن بلوچستان اسمبلی

1

پیر کے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن اسمبلی میر ظفر زہری نے بلوچستان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سرفراز بگٹی کی نہیں بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ اور بلوچستان لبریشن فرنٹ ڈاکٹر اللہ نذر کی رٹ ہے ۔ انکے لوگ راتوں کو گشت پر نکلتے ہیں ، سڑکوں پر ناکہ بندی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ فورسز سے زیادہ پہاڑ والوں کو اپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں، خواتین اپنے زیوارت بی ایل اے والوں کو دے رہے ہیں۔ حکومت طاقت کے ذریعے انکو روک نہیں سکتا ہے ۔ اگر نسل کشی اور طاقت کے ذریعے لوگوں کو مارا جائے گا مائیں اور بچے جنم دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ صدام کی طرح اگر کیمکل استعمال کروگے یہ لوگ صدام کی طرح تمہیں پھانسی دینگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج تعلیم یافتہ ، دانشور طبقہ خودکش حملہ آور بنے ہیں یہ تمھارے گولی سے نہیں بلکہ اپنی خود کی گولی سے خود کو مارتے ہیں ۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں۔ معلوم ہوا ہے کہ قائد ایوان نے مجھ سے متعلق کہا ہے کہ میں کالعدم تنظیم اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کو سپورٹ کررہا ہوں، حکومت کی غلطیوں سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں،حکومت کی کوئی رٹ نہیں، یہ جنگ آپ ہار چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر جے آئی ٹی بنائیں،تحقیقات کئے جائیں کس کالعدم تنظیم کو لاجسٹک سپورٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کو سڑکیں بند کرنے کے بعد رہا کرتے گئے لوگوں کی واحد امید سڑک بند کرنا ہے،سوراب میں خونریزی سے بچا کر قومی شاہراہ کھلوانے کیلئے کردار ادا کیا، حالات بہت خراب ہیں حکومت ہم سے مشورہ لے، وزیراعلی سولجر نہ بنیں، اپنا وزیرداخلہ رکھیں خود بڑھکیں نہ ماریں۔