بلوچستان: جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنے – سڑکیں کھلوانے میں نااہلی پر ڈپٹی کمشنرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی – سرفراز بگٹی

134

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سڑکیں کھلوانے میں نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف آج محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتی ہے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو فعال اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے بیشتر مرکزی شاہراہوں پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے جاری ہیں، جنکا مطالبہ ہے کہ انکے پیاروں کو پاکستانی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لیا ہے اور انہیں بحفاظت بازیاب کیا جائے ۔ جبکہ آج حب بھوانی میں لواحقین کے احتجاج پر فورسز نے طاقت کا استمال کرتے ہوئے خواتین پر تشدد ، فائرنگ اور گرفتاریاں کی ہیں ۔ تاہم سڑک بدستور بند اور شہر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔

احتجاجی خواتین کا موقف ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ، حکومت ہمارے پیاروں کی بازیابی کے بجائے ہمیں گرفتار کررہا ہے ۔ جو بلوچ قوم کے خلاف ریاست کی نفرت کو ظاہر کرتا ہے ۔