بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ براس کے سرمچاروں کی جانب سے قابض پاکستانی فوج، اس کی ذیلی فورسز، معدنیات لے جانے والی گاڑیوں اور عسکری تنصیبات پر منظم اور مربوط حملے جاری ہیں۔ یہ حملے 27 مارچ 1948 کے اس سیاہ دن کی مناسبت سے کیے جا رہے ہیں جب پاکستان نے جارحیت کے ذریعے بلوچستان پر قبضہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حملوں کا آغاز گزشتہ روز کیا گیا، اور اب تک براس کے سرمچار بلوچستان بھر میں 48 سے زائد کارروائیاں کر چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران قابض فورسز اور خفیہ اداروں کے متعدد اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ پاکستانی ذیلی فورسز کی کئی چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔