پاکستانی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی وحید مراد کو وردی میں ملبوس افراد نے گھر سے اٹھاکر لاپتا کردیا، جسے بعد ازاں ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا۔
صحافی وحید مراد کے لواحقین نے اسلام آباد میں ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رات 2 بجے وردی میں ملبوس افراد ہمارے گھر آئے، پولیس کی 2 گاڑیاں بھی ان کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔
وحید مراد کے خلاف درج ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی، پیکا ایکٹ کے سیکشن9، 10، 20 اور 26 اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔
اسلام آباد صحافی پر دائر ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے پوسٹ شیئر کرنے اور چند ایسے پوسٹس کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جہاں وہ بلوچستان میں ریاستی رٹ کا ختم اور بلوچ لبریشن آرمی کے کنٹرول کے حوالے گفتگو کررہے ہیں۔