سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ وہ آٹھ روز سے وڈھ تھانے میں گرفتاری دینے کے لیے بیٹھے ہیں، لیکن نہ انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر بے بنیاد مقدمات درج کرنے کا الزام لگایا، جن میں بچوں، خواتین اور حتیٰ کہ وفات پا جانے والے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت تک تھانے میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب تک مقدمات ختم نہیں کیے جاتے