بلوچ لبریشن آرمی کا نوشکی میں حملہ، فورسز اہلکاروں کی ہلاکت پر آئی ایس پی آر کا بیان، ہلاکتوں کی تصدیق
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ایس آر نے پریس اپنے رلیز میں نوشکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک فورسز اہلکاروں کی تفصیلات شائع کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے 16 مارچ 2025 کو نوشکی ضلع میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے فورسز کے قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا نتیجتاً پانچ افراد جن میں تین سیکیورٹی اہلکار اور دو شہری شامل ہیں، مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی خودکش حملے میں 38 سالہ سندھ نواب شاہ کے رہائشی حوالدار منظور علی، نصیر آباد سے 39 سالہ حوالدار علی بلاول، بدین سندھ سے 34 سالہ نائیک عبد الرحیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آج نوشکی کے قریب بلوچ لبریشن آرمی نے آٹھ بسوں پر مشتمل پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا۔
بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق نوشکی حملے میں ان کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ یونٹ اور خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے انجام دیا، تنظیم کے مطابق نوشکی حملے میں مجموعی طور پر 90 پاکستانی اہلکار مارے گئے ہیں۔