بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل میڈیا چینل ہکل نے گذشتہ روز جعفر ایکسپریس کے ہائی جیک کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچار ریل گاڑی کو نشانہ بناکر ریل گاڑی پر قبضہ جماتے ہیں۔
ایک منٹ تیئیس سکینڈ پر مشتمل ویڈیو میں جعفر ایکسپریس کو پہلے پہاڑی سلسلے میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا، اس کے بعد دیکھا جاسکتا ہے کہ ریل گاڑی کو پہلے بم حملے میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہاڑی پہ بیٹھے سرمچار نیچے اترتے ہیں اور آخری حصہ میں دیکھا جاسکتا ہے سرمچار مسافروں کو ٹرین سے اتار کر باہر ان کے درمیان گھوم رہے ہیں۔ اور انہوں نے اس وقت ریل گاڑی پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ہے۔
خیال رہے کہ جعفر ایکسپریس پر بی ایل اے کے قبضے کو چوبیس گھنٹے مکمل ہوچکے ہیں، بی ایل اے نے پاکستانی فورسز کو 48 گھنٹوں کا وقت دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے میں وہ یرغمالیوں کو چھوڑنے پہ رضا مند ہیں۔