بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے گنز میں
پاکستان کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ناخدا عبدالواحد ولد رمضان سکنہ پیشُّکان جانبحق ہو گئے۔
لواحقین کا کہنا کہ گوسٹ گارڈ کے افسران نے لین کے نام پر پہلے کام کی اجازت دی پھر جب کاہیک میں سامان لوڈ کی گئی تو کوسٹ گارڈ کے بوٹ نے انکا تعاقب کرنا شروع کیا اور بعد میں قریب جاکر افسران کی آمد کی اطلاع پر انھیں فوری نکل بھاگنے کا کہا جب وہ جارہے تھے تو پھر ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کی زد میں آکر ناخد اعبدالواحد ولد رمضان نامی نوجوان جانبحق ہو گئے ۔ لواحقین نے ملزموں کو ایف آئی آر کرکے گرفتار کرنے تک لاش کو کوسٹل ہائی وے سُر بندر کراس کے مقام پر رکھ کر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔