بلوچستان کے شہر ہرنائی میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 10 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے میں کام کرنیوالے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا، جاں بحق اور زخمی تمام افراد مزدور ہیں۔
لیویز کے مطابق ہرنائی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔