بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ خواتین کا کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج، ایم پی اے گوادر پر شدید تنقید، روزگار پر قدغن کیخلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔
سید ہاشمی ایونیو پر پاکستان کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر کیمپ کے سامنے خواتین احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرین کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ان کی گاڈی کو فیول سمیت اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔ احتجاجی دھرنے سے متاثرہ خاتون کے مطابق کوسٹ گارڈ نے ہمارے روزگار پر قدغن لگایا ہے ، ہم کیا کریں کہاں جائیں یہ کوسٹ گارڈ وبال جان بن چکی ہے ۔ یہاں کا کاروبار تیل سے وابسطہ ہے جبکہ ادارے اس پر بندش لگاکر بلوچ عوام کو نان شبنہ کا محتاج بنا رہے ہیں ۔