بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے سربندن میں سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کی نیاز عبداللہ نامی شخص پر فائرنگ سے کمسن لڑکا زد میں آکر زخمی ہوگیا۔تاہم نیاز عبداللہ بچ گئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نیاز نامی شخص چند دن پہلے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے کے بعد بازیاب ہوگئے تھے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گوادر، تربت اور بلیدہ میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا جو فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔