گوادر: جبری لاپتہ حسرت برکت کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا دھرنا، روڈ بند

25

بیٹے کی عدم بازیابی تک احتجاج جاری رہے گی – والدہ

رواں سال 20 فروری کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے پانوان سے جبری لاپتہ حسرت برکت کے لواحقین نے ان کی عدم بازیابی کیخلاف سڑک بند کر کے دھرنا دیا ہے۔

لواحقین نے کہاکہ انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ، اسے بحفاظت منظر عام پر لایا جائے ۔

یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں جبری لاپتہ اغوا نما گرفتاریوں سمیت جعلی مقابلوں اور ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر جبری لاپتہ افراد کے کیسز اور احتجاج رپورٹ ہورہے ہیں۔