بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 19 فروری کی شام ساڑھے سات بجے گوادر میں مونڈی کے مقام پر قائم قابض فورسز کی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو اس وقت خودکار و بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا جب وہ چیک پوسٹ کے سامنے چیکنگ کے لیے کھڑے تھے، جس کے نتیجے میں فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہاکہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے انیس فروری شام ساڑھے سات بجے تربت کے علاقے آبسر میں مولد ریک کے مقام قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر متعدد گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جو نشانے پر لگے جس کے نتیجے میں قابض فوج کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔