خضدار کے علاقے گریشہ کے رہائشی صابر بلوچ کے لواحقین ان کے جبری گمشدگی کیخلاف سی پیک روٹ پر دھرنا دے دیا جس کے باعث ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
گریشہ کے رہائشی صابر بلوچ ولد علی دوست کو 26 فروری 2025 کی صبح چار بجے کے وقت کراچی سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔
ان کی بازیابی کے لیے ان کے اہلخانہ نے نال سی پیک روٹ ڈاٹ کراس پر احتجاج کرتے ہوئے تمام آمد و رفت معطل کر دی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نال زون نے کہا ہے کہ ہم اس جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور نال کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس دھرنے میں جلد از جلد شرکت کریں۔