ضلع کیچ کے علاقے دشت اور مند کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق مند اور دشت کے پہاڑی علاقوں تھتان نندی، شالو ندی، نیگوز ندی، اناری ندی، اور مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز فضائی اور زمینی آپریشن کررہی ہے۔ جبکہ فورسز کے جاسوس ڈرون پہاڑوں پر گشت کررہے ہیں۔ تاہم ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کے اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے کہ مند کے پہاڑی علاقے دریائے چم میں گذشتہ دنوں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو اپنے قبضہ میں لے کر فورسز اہلکاروں کو ہلاک کرکے ان کا اسلحہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔