کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

410

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک شخص کی شناخت حیات کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل رات کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ ) ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔