کیچ: فوجی آپریشن جاری

428

ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زامران اور گردنواح میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار داخل ہوئے ہیں۔

اس وقت زامران کے علاقے زامران تنک اور آرچنی کور سمیت مختلف علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔ جہاں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو پیدل پہاڑی علاقے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیدل فوجی دستوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے مند سے اطلاعات ہیں آج صبح سے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی اس دوران گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔