بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سترہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت معراج ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں شنکن کے مقام پر پیش آیا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ میں وہ پہلے زخمی ہوا ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں جاں بحق ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت مسلح گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔
قوم پرست حلقوں کا موقف ہے کہ مذکورہ گروہ لوگوں لاپتہ و قتل کرنے کے علاوہ مختلف سماجی برائیوں براہ راست ملوث ہیں جبکہ پاکستانی فورسز نے اور خفیہ اداروں نے انہیں مکمل کھلی چوٹ دی ہوئی ہے۔