کیچ اور پنجگور سے دو افراد لاپتہ

160

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور بلیدہ سے دو افراد کے جبری گمشدگی کے اطلاعات ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت فضل ولد عبدالقدیر اور سید جان عبدالخالق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فضل کو آج مغرب کے وقت چتکان قلم چوک سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

ادھر ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ بٹ کورے پشت علاقے کی رہائشی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز موٹرسائیکل اور کار سواروں نے زبردستی ہمارے گھر میں گھس کراندھادھند فائرنگ کی اور سید جان عبدالخالق کو جبری طورپر لاپتہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بندوق برداروں نے ہمارے گھرمیں توڑ پھوڑ کی عورتوں کو زدوکوب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید جان ایک شریف النفس نوجْوان ہیں اس کا کسی سْیاسی سرگرمیوں میں کوئی تعلق نہیں اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔