پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ اور بارکھان سے دو بلوچ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ کراس سے تائپ ولد طارق سکنہ کلاہو کو اس حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ علاج کے غرض سے کراچی جارہا تھا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں بارکھان سے تعلق رکھنے والا نوجوان نظیر احمد کو ملتان میں ایک ہوٹل سے سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا تھا جو بعد ازاں بازیاب ہوکر واپس گھر پہنچ گیا۔