بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے کوالوہ کڈ ہوٹل کے مقام پر پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں دیر تک سنی گئی۔
تاہم حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔