کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے چھاپے، ایک طالب علم لاپتہ

70

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ ایک اور مقام پر پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو زدوکوب کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ندیم ولد محمد امین کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے گورجک کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل رات ساڑھے ایک اور دو بجے کے درمیان خفیہ اداروں کے اہلکار وردی میں ملبوس تھے اور ندیم بلوچ کو زبردستی عیسیٰ نگری کوئٹہ سے لاپتہ کر دیا ہے۔

ندیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ سیکنڈ ائیر کا طالب علم ہے۔

دوسری جانب گذشتہ شب فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی کا گھیراؤں کرکے گھروں پر چھاپے مارے، اس دوران خواتین سمیت دیگر کو زدوکوب کیا گیا۔

تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ہے۔