دارالحکومت کوئٹہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کلی اسماعیل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ارشد لانگو نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
ماہرین کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے محرکات میں گھریلو تنازعات، غربت، ذہنی دباؤ، اور بعض اوقات فورسز کی جانب سے دباؤ یا بلیک میلنگ جیسے عوامل شامل ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے میں ایک گھمبیر صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مسائل کے حل اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سانحات کو روکا جاسکے۔