کوئٹہ: فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل زخمی

406

کوئٹہ کے جیل روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ آفسر لیفٹیننٹ کرنل حبیب شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (CMH) کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

پولیس اور خفیہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ بتایا جارہا کہ مذکورہ شخص ایک کمپنی میں آفیسر کے پوسٹ پر تعینات ہیں ۔