کوئٹہ: جبری لاپتہ جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند کے کوائف لواحقین نے جمع کرادیئے۔ وی بی ایم پی

99

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق عیسی خان رند احتجاجی کیمپ آکر اپنے بھائی جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند ولد شربت کے کوائف تنظیم کے ساتھ جمع کرادیئے ۔

انہوں نے کہا کہ اسکے بھائی جمیل رند کوئلہ کان میں مزدوری اور عبدالمنان رند ہزار گنجی کوئٹہ میں گیرج میں مستری کا کام کرتا تھا جمعہ کے دن دونوں بھائی چھٹی کرکے اپنے گھر واقع کلی سردار ساتکزئی مچھ آئے تو رواں سال 15 فروری کو پاکستانی فورسز نے انہیں گھر سے رات کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم پر منتقل کردیا اور انہیں انکے بھائیوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے انکے خاندان زہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

نصراللہ بلوچ نے کہاکہ تنظیمی سطح پر عیسی رند کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے بھائیوں کے کیس کو صوبائی حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکے بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

تنظیم کے چئرمین نصراللہ بلوچ نے جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند کے ماورائے آئین گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جمیل احمد اور عبدالمنان کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے اگر دونوں بھائیوں پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے بےقصور ہے تو فوری طور پر انکو رہا کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے لواحقین کو اذیت سے نجات دلائے۔