کوئٹہ: براہوئی زبان کا گلوکار پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

292

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے کل رات براہوئی زبان کے نامور گلوکار استاد اصغر قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے لاپتہ کردیا۔

لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ رواں سال جنوری سے ابتک تین درجن کے قریب بلوچ، جن میں زیادہ تر طلباء شامل ہیں انہیں پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا ۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے جبری گمشدگیوں کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ان جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔