کوئٹہ ایئرپورٹ سے نوشکی کا رہائشی نوجوان جبری لاپتہ

719

دبئی سے واپس آنے والے نوجوان کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ سے جبری لاپتہ کردیا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گذشتہ روز پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

نوجوان کی شناخت فرید ولد محمد اعظم سکنہ زور آباد، نوشکی کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان گذشتہ کئی سالوں سے دبئی میں محنت مزدوری کر کررہا تھا۔

مذکورہ نوجوان اتوار کی صبح دس بجے کے قریب دبئی سے کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچا تو انہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ کے اندر ہی جبری لاپتہ کردیا۔