کوئٹہ، پنجگور اور تربت حملوں میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار کردیئے گئے – بی ایل اے

145

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ، پنجگور اور تربت میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کم از کم دس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ شہر میں جان محمد روڈ پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ روڈ سے گذر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ اہلکاروں میں سے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور صوبیدار سمیت پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

مزید کہاکہ سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب پنجگور شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 23 فروری کی شب تربت کے علاقے ناصر آباد میں قابض فوج کے کیمپ کو گرنیڈ لانچر کے ذریعے گولے داغ کر نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔