کوئٹہ، نوشکی: پولیس تھانے و فورسز پوسٹ پر حملے

521
فائل فوٹو

پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نقصانات کا سامنا رہا۔

کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کے قریب پاکستانی فورسز کے کرانی چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

دریں اثناء نوشکی شہر میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس سے پولیس تھانے کے مرکزی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں تاحال جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان کے علاقے قلات، مند، آواران میں پاکستانی فورسز پر شدید نوعیت کے متعدد حملے کئے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل کوئٹہ میں سریاب کے قریب پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستانی فورسز نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے تین اہلکاروں کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ، کیچ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ حملوں نیں 17 ہلاک کیے گئے۔