کراچی ملیر کے رہائشی طالبعلم یاسر بلوچ 24 اور 25 فروری 2025 کی رات کو گلشن اقبال میں اپنے دوستوں سے ملنے کے بعد رات کو ساڑھے دس بجے کے قریب واپس اپنے گھر جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہو گئے ہیں –
تفصیلات کے مطابق یاسر علی ولد سبزل علی، سکنہ جمعہ ملیر گوٹھ کراچی، جو کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں میڈیا سائنسز کے طالبعلم ہیں سوموار اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے دس بجے اپنے دوستوں سے ملنے کے بعد گلشن اقبال سے گھر کی طرف نکلے تھے لکن رستے سے لاپتہ ہو گئے ہیں –
فیملی اور دوستوں سے ان کا رابطہ اس رات سے منقطع ہو گیا ہے –
فیملی ذرائع یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ انہیں دیگر بلوچ طلباء کی طرح جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ، انہوں نے اپیل کی ہے کہ یاسر کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے اور انہیں انکی خیر خبر دی جائے –