کراچی سے جبری گمشدگی کے شکار یاسر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف طلباء کا احتجاجی ریلی

40

بلوچ طالبعلم یاسر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے جامعہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں جامعہ کے تمام طالبعلموں نے شرکت کرکے اپنے ساتھی طالبعلم کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

یادرہے کہ یاسر بلوچ جو بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں میڈیا سائنس سے گریجویت طالبعلم ہے جسے 25 فروری کی رات کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے سے اپنے گھر جاتے ہوئے پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کے اہلخانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آج بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کی جانب سے جامعہ میں ریلی نکالی گئی اور یاسر بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔