پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

126

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے شاہو کہن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسکی شناخت حیات ولد سبزل کے نام سے ہوئی ہے۔ جو تربت بگ کا رہائشی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے 3 جولائی 2024 کو تربت سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ حیات بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا تھا اس وقت ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔