پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

123

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں آج مغرب کے وقت پاکستانی فورسز نے حیدر آباد کے مقام پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت جمعہ ولد عیسی اور نظام ولد عرض محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے چھاپہ کے وقت گھروں میں موجود دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اس دوران گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔