بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
پنجگور کے علاقے پروم میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار جمع ہیں۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بیس سے زائد فوجی گاڑیاں پروم آچکے تھے جبکہ آج صبح بھی پنجگور سے بڑی تعداد میں فوجی گاڑیاں پنجگور سے پروم آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے اس وقت پروم مکمل فوجی محاصرے میں جبکہ مختلف مقامات پر فوجی اہلکاروں کو پیدل گشت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
ابتک جانی نقصانات یا گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔