پسنی: 4 بھائیوں سمیت پانچ افراد جبری لاپتہ ، ایک شخص بازیاب

141

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے چار بھائیوں وحید مجید، حفیظ مجید، وسیم مجید،اور ندیم مجید سمیت عاصم نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔ لواحقین نے پیاروں کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پسنی سے تعلق رکھنے والے 13 نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کردیا تھا ، واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاجام کران کوسٹل ہائی کو بند کردیا تھا۔

دریں اثنا ان جبری لاپتہ ہونے والوں میں سے کمسن علی نامی بازیاب ہوگئے ہیں ، جبکہ دیگر تاحال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہیں ۔