پسنی: کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد فورسز گاڑی پر دھماکہ

825

پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکوں، حملوں میں فورسز کے جانی نقصانات کی اطلاع، شہر فورسز کے محاصرے میں

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصل پسنی میں کوسٹ گارڈ کے ہیڈکوارٹر کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا جہاں فائرنگ کیساتھ متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

حملے کے بعد شہر میں گشت کرنے والے فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا۔

مقامی صحافیوں کے مطابق حملوں کے بعد شہر میں شدید فائرنگ آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی جبکہ فورسز کی متعدد گاڑیوں پر گشت سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔

حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم حملوں کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔