پسنی: جبری لاپتہ 6 افراد بازیاب

152

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے چھ افراد کو بازیا کردیا گیا۔

ان افراد میں نصیب اللہ ولد صوالی، سلیم رضا ولد عبدالرزاق، صلائی ولد ریاض احمد، مقبول ولد محمد اکرم، زمان علی ولد پھلان اور شعیب احمد ولد عارف شامل ہیں۔

بازیاب ہونے والے افراد کو پسنی پولیس کے حوالے کیا گیا، جہاں سے انہیں ان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔